نتیجہ: پڑھا آپ نے! حضرت موسیٰ ع ، حضرت آدم ع پر طنز کررہے ہیں وہ حضرت موسیٰ ع کو طنز کررہے ہیں اور پیغمبر ص آخر معاذ اللہ فیصلہ دے رہے ہیں کہ موسیٰ ع ہار گئے آدم ع جیت گئے، واہ ابوہریرہ صاحب! ارے اتنا اور بتادیتے کہ حضرت آدم ع جب حضرت موسیٰ ع سے ہزاروں برس پہلے انتقال کرگئے تھے اور حضرت موسیٰ ع جو حضرت آدم ع کے ہزاروں برس بعد پیدا ہوئے تھے تو یہ دونوں کہاں اور کیسے مل بیٹھے وہ بھی بحث کرنے کے لئے، ابوہریرہ نہ سہی امام بخاری وضاحت کردیتے ، امام بخاری نہ سہی محبان امام بخاری بتائیں کہ ایسا ہوا تو کیسے ہوا، نہیں ہوا تو صحیح بخاری بعد از کلام باری کیسے؟
اس بلاگ میں ہم نے اعترافات صحیح بخاری کتاب سے مدد لی ہے۔ جس کے مولف سید عباس ارشاد نقوی ہیں۔ مسلمانوں کے نزدیک قرآن کے بعد اس صحیح کتاب سے کچھ حقائق بھی پیش کیے ہیں۔ اور وہ روایات جن میں رسول اللہ ص کی توہین کی گئی ہے کی نشاندہی کی ہے۔ اس بلاگ کا مقصد فتنہ و فساد پھیلانا نہیں۔ بلکہ ان لوگوں کو جواب دینا ہے جو شیعہ کو گستاخ ام المومنین و صحابہ کہتے ہیں۔ لیکن انھیں یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ سب کچھ حقائق ان کی اپنی ہی کتاب صحیح بخاری میں لکھے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment